Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین نے غیر قانونی 48ہزار تارکین کو کفیل سے آزاد کر دیا

منامہ (الشرق الاوسط) بحرین نے اپنی لیبر مارکیٹ میں اصلاحات کا عمل شروع کر دیا۔غیر قانونی طور پر مقیم 48ہزار تارکین وطن کو ’’العمل المرن‘‘ لچکدار ورک پرمٹ کے نام سے ملازمت کے اجازت نامے جاری کرنا شروع کر دیئے۔یہ اجازت نامے حاصل کرنیوالے کفیل سے آزاد ہوںگے ۔ حکومت بحرین نے یہ فیصلہ ویزوں کی بلیک مارکیٹ اورمقامی شہریوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے رواج کے خاتمے کیلئے کیا ہے ۔ نئے قانون کے بموجب ماہانہ 2000غیر قانونی تارکین وطن قانون کے دائرے میں آ جائیں گے ۔ ورک پرمٹ حاصل کرنیوالوں کو ہیلتھ انشورنس ، سوشل انشورنس ، ورک پرمٹ ، اقامہ اور وطن واپسی کے ٹکٹ کے اخراجات خود ادا کرنے ہوں گے ۔ بحرینی لیبر مارکیٹ اتھارٹی نے نئے قانون کے حوالے سے آگہی مہم بھی چلائی ۔

شیئر: