Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند غلط فہمی میں نہ رہے ،چین کا انتباہ

بیجنگ... چین نے خبردار کیا ہے کہ فوجی صلاحیتوں کے حوالے سے ہند کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔ چینی فوج کے مقابلے میں کسی پہاڑ کو ہلانا زیادہ آسان ہے۔ دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل مضبوطی اور بہتری آئی ہے۔چینی فوج اپنے علاقے کے دفاع کے لئے کوئی دخل اندازی برداشت نہیں کریگی۔واضح رہے چین اور ہندمیں سکم کی سرحد پر حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بریفنگ میں پھر کہا کہ ڈوکلام کے علاقے سے ہندوستانی فوج واپس بلائی جائے ۔ ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے چین کا عزم غیرمتزلزل ہے۔ نئی دہلی حالات ہمیشہ اپنے حق میں سازگار رہنے کے مفروضے پر رسک لینے اور خیالی دنیا میں رہنے سے گریز کرے۔چینی فوج کی 90 سالہ تاریخ نے یہ بات ثابت کیا ہے کہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو محفوظ رکھنے کے لئے فوجی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ۔ہمارا عزم کبھی نہیں ڈگمگایا۔ دریں اثناء ہند کی جانب سے سرحدی کشیدگی کے حل کے لئے دونوں ممالک کی فوج کے پیچھے ہٹانے اور مذاکرات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

شیئر: