Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بائولے کتے نے جنادریہ میلے کا ’’شو ‘‘ برباد کر دیا

سعودی قومی ثقافت کے ترجمان جنادریہ میلے 32میں ایک تربیتی شو کے دوران بائولے کتے نے دخل دیکر پورا پروگرام برباد کر دیا ۔ کتے نے کسٹم افسر پر جونہی حملہ کیا شائقین سراسیمہ ہو گئے۔افسر کے رفقائے کار بچانے کیلئے دوڑ پڑے ۔اس موقع پر کسٹم افسر کے زمین پر گرجانے سے یہ افواہ پھیل گئی کہ کتے کے کاٹنے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے تاہم جنادریہ کسٹم پویلین کے ذمہ داران نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم افسر کتے کے کاٹنے کی وجہ سے نہیں بلکہ توازن بگڑنے کی وجہ سے گر گیا تھا۔گرنے پر بیہوش ہو گیا تھا ۔ اس نے علاج کے 2گھنٹے بعد ہی دوسرا شو معمول کے مطابق پیش کیا ۔ 

شیئر: