Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: ٹریفک اہلکار کو روندنے والے 4افراد پر کوڑوں کی سز ا نافذ

جدہ.... ڈیڑھ برس قبل جدہ کے جنوب مغربی محلے الحمرا میں ٹریفک اہلکار کے ساتھ مار دھاڑ کرنے اور اسے روندنے والے 4افراد کو کوڑے لگانے کی سزا پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ ان میں سے ہر ایک کو 1500کوڑے ایک ہفتے تک مختلف اوقات میں لگائے جائیں گے۔ کوڑے الحمرا محلے میں اسی جگہ لگائے جائیں گے جہاں انہوں نے اہلکار کو جبر کا نشانہ بنایا تھا۔ جدہ میں فوجداری کی عدالت نے اس سے قبل دباب سوار 7افراد کو قید اور کوڑوں کی سزا سنائی تھی۔ یہ جدہ کورنیش پر ٹریفک اہلکار کو روندنے کے جرم میں ملوث تھے۔ ان میں سے 3کا تعلق چاڈ ، 2کا یمن اور ایک ، ایک کا نائیجریا و سعودی عرب سے تھا۔ سرغنے کو 18برس اور دیگر 2کو 16،16برس چوتھے ملزم کو 15اور باقی 3ملزمان کو 5،5برس قید کی سزا دینے کا حکم جاری کیا تھا۔ان ملزمان میں سے ہر ایک کو ہر سال 100کوڑے لگانے کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ عدالت نے یہ حکم بھی دیا تھا کہ غیر ملکیوں کو قید کی سزا بھگتنے کے بعد مملکت سے بے دخل کر دیا جائے۔ 
 

شیئر: