Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمانوں کا بحران سنگین،ڈرون فوٹیج

رنگون۔۔۔میانمار میں سرکاری سکیورٹی فورسز اور بدھ مت انتہا پسندوں کی سفاکانہ تشدد آمیز کارروائیوں کے نتیجے میں گذشتہ سال اگست سے تقریباً 7لاکھ روہنگیا مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں جا چکے ہیں جہاں وہ اس وقت گنجان آباد مہاجر کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے تحت پناہ گزینوں کے ادار ے ( یو این ایچ سی آر ) کے سائٹ پلانر فلپ ہوبنر نے ان کیمپوں کی ڈرون سے ایک فلم بنائی ہے ۔اس کو دیکھنے کے بعد یہ اندازہ کرنا مشکل نہیں کہ روہنگیا کا بحران اب ڈرامائی طور پر سنگین ہوچکا ہے۔
 

شیئر: