Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سربيا: نوفی بازار کا میدان نمازیوں سے تنگ

سربیا :اسلام وہ دین ہے جسے جتنا دبایا جائے ، اتنا ابھرتا ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ بہت سے سرکشوں نے مسلمانوں پر زمین تنگ کردی مگر ان کے سینوں سے کلمہ طیبہ کھرچنے میں ناکام رہے۔ سربیا کا تعلق بھی ان ممالک سے ہے جہاں مسلمانوں کے خلاف جبر وقہر کی انتہا کردی گئی تھی۔ آج وہی سربیا ہے جہاں لاکھوں مسلمان نہ صرف آباد ہیں بلکہ اپنے دین سے چمٹے ہوئے ہیں۔ سربیا کی نوفی بازار کا میدان کسی زمانے میں مسلمانوں پر جبر وقہر کی علامت بن گیا تھا۔ آج وہی نوفی بازار ہے جہاں سعودی وزارت اسلامی امور ، دعوت وارشاد کی طرف سے روانہ کئے گئے امام شیخ محمد المطرودی کی امامت ہزاروں سربین مسلمان تراویح کی نماز ادا کررہے ہیں۔ رمضان المبارک کی 27شب میں نماز تراویح کے روح پرور مناظر کی یہ وڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: