55برس پرانی حرم وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مکہ مکرمہ۔۔۔ اب سے 55برس قبل 1385ھ کے دوران لی جانے والی مسجد الحرام کی نادر وڈیو نے سوشل میڈیا پر پذیرائی حاصل کرلی۔ یہ وڈیو وائرل ہوگئی۔ اس میں حرم شریف کو چراغاں کرنے کیلئے جنریٹر کی آواز سنی جاسکتی ہے۔ وڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ حرم شریف کے اطراف جنریٹرز کا شور صرف اذان اور لاﺅڈ اسپیکر کے ذریعے نماز کی تکبیروں سے ہی تھمتا تھا۔ اس کے سوا جنریٹرز کاشور کنٹرول کرنے والی کوئی اور چیز نہیں تھی۔ وڈیو کلپ میں مسجد الحرام میں رونما ہونے والی تاریخی تبدیلیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ نے 1344ھ میں حرم مجلس انتظامیہ ، 1346ھ میں حرم شریف کے دالانوں میں ترمیم ، دیوارو ںاور ستونوںپر روغن ، زمزم کے گنبد کی اصلاح ، نمازیوں کو سورج کی تمازت سے بچانے کیلئے سائبان کی تنصیب اور صفاو مروہ کے درمیان پتھر لگانے والے مناظر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

شیئر: