Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب نواز شریف پارلیمنٹ کو بچائیں،خورشید شاہ

   اسلام آباد...قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان کا اولین فرض جمہوریت اور پارلیمنٹ کو بچانا ہے۔ وزیر اعظم چلے جائیں اور پانامہ فیصلے سے قبل اپنا متبادل لے آئیں۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقامہ دہری شہریت کےلئے نہیں بلکہ ملازمت کےلئے ہوتا ہے۔ یہ کوئی جرم نہیں لیکن ا سے چھپانا اور اس سے حاصل آمدنی کو ظاہر نہ کرنا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانا مہ کیس میں پانا مہ کے علاوہ بھی بہت کچھ نکلا ہے ۔ ایک مرتبہ اپوزیشن نے جمہوریت و پارلیمنٹ کو بچایا۔ اب ا سے بچانے کی ذمہ داری نواز شریف پر ہے۔ انہو ں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے نواز شریف کو اپنا متبادل لے کر آنا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل ہر جماعت اپنی پالیسی میں آزاد ہے،اگر کوئی جماعت نواز شریف کی حمایت کرتی ہے تو اس کا سیاسی نقصان بھی ا سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جو الزامات نواز شریف پر لگا رہے تھے اب وہی الزامات ن لیگ عمران خان پر لگا رہی ہے اسی لئے میں نے کہا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ عمران خان بھی سپریم کورٹ کی گرفت میں آئیں گے۔
 

 

شیئر: