Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار انشورنس میں 15فیصد رعایت

ریاض۔۔۔سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے خلاف ورزیوں سے پاک ریکارڈ رکھنے والے کار انشورنس کرانے والوں کو 15فیصد رعایت فراہم کرنے کی پابندی عائد کردی۔ساما نے انشورنس کمپنیوں کے نام تحریری ہدایت میں کہا ہےکہ وہ یکم اگست 2017ء سے سال رواں کے اختتام تک کار انشورنس کرانے والے ایسے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو 15فیصد رعایت دیں جن کا ٹریفک ریکارڈ خلاف ورزیوں سے پاک ہے۔ انہیں 10سے 15فیصد رعایت دی جائے۔ساما کا کہنا ہے کہ اس رعایت ضرور کا مقصد زیادہ سے زیادہ کارمالکان کو فائدہ پہنچانا ہے۔ ساما نے رعایت کے مستحق تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ انشورنس کمپنیوں سے رجوع کرکے رعایت سے فائدہ اٹھائیں اور اگر کوئی کمپنی رعایت دینے سے انکار کرے تو انٹر نیٹ پر ساما کی ویب سائٹ یا ٹول فری 8001256666پر رابطہ کریں۔

شیئر: