Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ بھٹ نے زیورات کا آن لائن پلیٹ فارم جوائن کرلیا

بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ ایک ہندوستانی آن لائن زیورات کے پلٹ فارم کے ساتھ جڑ گئی ہیں جس میں وہ مختلف انداز میں جیولری کے نت نئے ڈیزائن پیش کریں گی۔وہ بلو اسٹون نامی ایک جیولری برانڈ کے ساتھ کام کریں گی۔ اس برانڈ کے ٹارگٹ نوجوان خریدار ہیں۔ انٹریٹ پر جیولری کی خریداری عالیہ کو خود بھی پسند ہے۔عالیہ کا کہنا ہے کہ یہ برانڈ میری پسندیدہ اسٹائل اور منفرد انداز کے مطابق ڈیزائن کردہ ہے جو ہر موقع کیلئے موزوں ہے۔ اس پلیٹ فارم پر ہر قسم کے ڈیزائن کی رینج موجود ہوگی جہاں با آسانی جیولری آرڈر کی جاسکتی ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق جیولری برانڈ کا کہنا ہے نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کو اس پلیٹ فارم کیلئے منتخب کرنے کا مقصد برانڈ سے نوجوانوں کو جوڑنا اور اس کو وسعت دینا ہے۔
 

شیئر: