Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان کو ووٹ دیں گے ،فضل الرحمان

 
  اسلام آباد...جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم کے انتخاب میں شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کواسلام آباد میں جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے امیدوار کی غیر مشروط حمایت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو سیاسی موقف پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ڈرنے والے نہیں۔جے یو آئی نے مردانہ وار سیاست کی ہے دھمکیوں کی کوئی پروانہ نہیں۔ مشکل وقت میں اتحادیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا اور اداروں کو پیغام دینا چاہتے ہیں ایسے نہیں چلے گا۔ملک تب چلے گا جب سب ایک پیج پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے حوالے سے تحفظات ہیں۔یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے۔ اصل مسئلہ62 اور63 کا نہیں بلکہ نیب کا ہے جو ایک آمر کا لایا گیا ۔اٹھارویں ترمیم میں ا سے نہیں چھیڑا گیا۔

 

شیئر: