Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کے کیمپوں کے انہدام کی سخت مذمت

جدہ..... مجلس محصورین پاکستان کے زیر اہتمام کنوینر انجینیئر سید احسان الحق کی زیرِ صدارت مقامی ریستوران میں ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میںپاکستانی کمیونٹی کی کئی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کے کیمپ 11اور12کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے منہدم کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور اس اقدام کی سخت مذمت کی۔ جس کی وجہ سے کیمپوں میں مقیم سینکڑوں افراد بے یارو مددگار سخت گرمی اور بارش کے موسم میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ شرکاء نے حکومتِ پاکستان سے ان محب وطن متاثرین کی خبر گیری اوران کو جلد وطن واپس لانے اور بنگلہ دیش حکومت سے اس طرح کے دلخراش واقعات سے اجتناب کرنے کی اپیل کی۔اجلاس میںپی آر سی کے ڈپٹی کنوینر حامد الاسلام خان نے پاکستان کے ممتاز صحافی ودانشور نوائے وقت کے ایڈیٹر انچیف اور رابطہ ٹرسٹ کے بورڈ ممبر مجید نظامی کی تیسری برسی کے موقع پر ان کی نظریاتی صحافت وخدمات کی تعریف کی۔ جدہ میں مقیم معروف مذہبی اسکالر طارق محمود نے مجید نظامی کی مغفرت ، بلند درجات ، ڈاکٹر عبداللہ عمر نصیف، ڈاکٹر فرانسس لیمنڈاور نثار احمد کی صحتیابی ، پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی،خوشحالی اور حفاظت کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ اجلاس میںچوہدری محمد ریاض گھمن، شمس الدین الطاف ملک، طیب موسانی، منصور شیوانی، آفتاب الطاف، انجینیئر سیدنصیر الدین،انجینیئر سید غضنفر حسن، قاضی پرویز، سید قمر شاہ، الطاف الرحمن،محمد امانت اللہ، مصطفی خان، زمرد خاں سیفی، جمال خان اوردیگرنے شرکت کی۔ قبل ازیں انجینیئر سید نیاز احمد چیئرمین پاکستان رائٹر فورم کی تلاوتِ قران پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ مسرت خلیل نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: