Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العزیزیہ اسکول جدہ کا انٹر کا نتیجہ؟

پہلی پوزیش مبارکہ امان اللہ نے 1025نمبر لیکر حاصل کی ، 574 طلباءمیں 415کامیاب ،پرنسپل اور وائس پرنسپل کی کامیاب طلباءکو مبارک باد
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) فیڈرل بورڈ آف اسلام آباد کے تحت بارہویں جماعت کے امتحانات میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ کا نتیجہ 72.80 فیصد رہا ۔ پہلی پوزیشن مبارکہ امان اللہ نے حاصل کی جنہوں نے 1100 میں سے 1025 نمبر حاصل کئے ۔ سیکنڈ پوزیشن ہدا انعم نے حاصل کی جن کے نمبر 996 جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عائزہ ذوالفقار نے 993 نمبر حاصل کئے ۔ اسکول کے پرنسپل محمد بلال ،وائس پرنسپل فرحت النساء،اسکول کے لنک آفیسر سعید سروراور اسکول مینجمنٹ کونسل کے چیئر مین اصغر بیگ نے کامیابی حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں اس بات کی تاکید کی کہ وہ اپنی کامیابی کے اس سفر کو جاری رکھیں اور اعلیٰ تعلیم میں بھی اس امتیاز کو برقرار رکھیں تاکہ مستقبل میں جب عملی زندگی کا آغاز کریں تو نمایاں شہری کے طور پر خدمات انجام دے سکیں ۔ پرنسپل محمد بلال نے امتحان میں شریک طلباءکی تفصیلات اردونیوز کو بتاتے ہوئے کہا کہ امسال فیڈرل بورڈ کے تحت ہونے والے بارہویں جماعت کے امتحان میں شریک ہونےوالے طلباءکی تعداد 574 تھی جن میں سے 415 طلباءو طالبات نے کامیابی حاصل کی جبکہ 155 امیدوار ناکام رہے ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ ناکام رہنے والے طلباءمزید محنت کریں تاکہ آئندہ امتحان میں بہتر نتائج حاصل کر سکیں ۔ اسکول کے معیار کے حوالے سے پرنسپل کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں اسکول کا تعلیمی معیار کافی بہتر ہوا ہے ۔ اسکول وزارت تعلیم کی رہنمائی اور سفیر پاکستان کی سرپرستی میں ترقی کی منازل بہتر طور پر طے کر رہا ہے۔ ہمیں امیدہے کہ والدین اسکول انتظامیہ کے ساتھ مثالی تعاون جاری رکھیں گے ۔

شیئر: