Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی اسمبلی سے برآمد ہونیوالے پاؤڈرکی نئی رپورٹ

لکھنؤ۔۔۔۔۔اسمبلی ہاؤس سے برآمد ہونیوالا پاؤڈر دھماکہ خیز نہیں تھا ۔ یہ بات جانچ رپورٹ میں بتائی گئی ۔سائنس لیباریٹری نے ایکسپائری کٹ میں اس پاؤڈرکی جانچ کرکے اسے دھماکہ خیز قراردیدیاتھا اس سے پورے ملک میں کھلبلی مچ گئی تھی ۔دراصل آگرہ کی فارنسک لیباریٹری نے جو جانچ رپورٹ پیش کی اس میں پی آئی ٹی این (دھماکہ خیز مادہ) ہونے کا ثبوت نہیں ملا اور وہ مادہ دھماکہ خیز نہیں ۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی ) سلکھان سنگھ نے حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ میں لیباریٹری کے ڈائریکٹر ایس بی اپادھیائے کے خلاف کارروائی کرنے کی رپورٹ دی ہے۔ یاد رہے کہ 12جولائی کی صبح صفائی ملاز مین نے اپوزیشن کاایک ممبر اسمبلی کی سیٹ کے نیچے سے مشتبہ پاؤڈر برآمد کیاتھا اس کی اطلاع چیف مارشل کو دی گئی جنہوں نے اس کی خبر لکھنؤ کے ایس ایس پی کو دی ۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈی جی پی ، پرنسپل سیکریٹری ہوم سمیت پولیس کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ میٹنگ کرکے اسمبلی ہاؤس کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت دی اور اس کی جانچ اے ٹی ایس اور این آئی اے سے کرانے کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: