Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کو سیاسی اکھاڑا نہیں بنایا جاسکتا ، امام حرم

مکہ مکرمہ.... مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے واضح کیا ہے کہ حج مقامات کا واحد (شعار)نعرہ کلمۂ توحید ہے ۔حج موسم کو سیاسی اکھاڑا نہیں بنایا جا سکتا ۔سعودی ریاست نے جب سے اسے اللہ تعالیٰ تبارک و تعالیٰ نے حرمین شریفین کی خدمت ، پاسبانی اور نگہداشت کا فرض عطا کیا ہے تب سے وہ اسلامی اتحاد میں خلل پیدا کرنے والی کسی بھی سرگرمی کی کسی کو اجازت نہیں دیتی ۔انہوں نے ایمان افروز روحانی ماحول میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ سعودی ریاست کا غیر متزلزل اصول ہے کہ وہ سیاسی موقف یا فرقہ وارانہ رجحانات یا مسلکی اختلاف کی بنیاد پر کسی بھی شخص کو مسجد الحرام یا مسجد نبوی شریف کی زیارت سے نہیں روکتی ۔ جو شخص بھی کلمہ توحید’’ لا الہ اللہ محمد رسول اللہ‘‘ پڑھتا ہو اس کا تعلق کسی بھی ملک ، کسی بھی قومیت ، کسی بھی فرقے اور کسی بھی مسلک سے ہو اسے حاجی ، معتمر اور زائر کے طور پر ارض مقدس میں خوش آمدید کہا جاتا ہے ۔ حج ، عمرہ اور زیارت پر آنیوالے تمام مسلمانوںکو مطلوبہ خدمات اور سہولتیں شایانِ شان طریقے سے پیش کی جاتی ہیں ۔ سعودی عرب کے مسلمہ اصولوں میں سے یہ بھی ہے کہ حج موسم اور دیارِ مقدس میں فرقہ وارانہ تعصبات برپا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔ یہاں صرف کلمہ توحید اور ترانۂ بندگی ’’لبیک اللہم لبیک ‘‘کی صدائیں بلند کی جاتی ہیں ۔اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والے کسی بھی انسان کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ کسی مسلمان کو اذیت دے یا امن پسند زائر کو سراسیمہ کرے ۔ حرم شریف سب کیلئے جائے پناہ اور محترم مقام ہے ۔اس کی ہیبت اور اس کی تعظیم کا احترام سب پر فرض ہے ۔ یہاں کسی کا خون نہیں بہایا جاتا ۔ یہاں شکاری تک کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ۔ یہاں درخت نہیں اکھاڑے جاتے ۔ سعودی حکومت جملہ مادی اور افرادی وسائل زائرین کی خدمت کیلئے وقف کئے رکھتی ہے ۔ حرمین شریفین کی تعمیر ، توسیع اور زائرین کی خدمت کیلئے اسکیمیں مرتسم کی جاتی ہیں اور پروگرام ترتیب دئیے جاتے ہیں ۔ زائرین کے آرام و راحت اور امن و سلامتی کیلئے تمام وسائل روبہ عمل لائے جاتے ہیں ۔ سعودی حکومت عظیم الشان اسلامی اجتماع کے انتظامات کیلئے جملہ صلاحیتیں وقف کئے ہوئے ہے ۔ بہترین خدمات فراہم کرنا اور ضیوف الرحمان کو کسی امتیاز کے بغیر کامل سہولتیں مہیا کرنا سعودی حکومت کا شیوہ ہے ۔ سعودی عرب ایسا کر کے نہ تو کسی پر احسان جتاتا ہے نہ کسی سے اس کا بدلہ طلب کرتا ہے اور نہ ہی اس پر کسی سے شکریہ کا امیدوار ہوتا ہے ۔ یہ سارا کام اللہ تعالیٰ کی رضا اور اپنے مسلم بھائیوں کے تئیں اپنا فرض ادا کرنے کے جذبے سے انجام دیا جا رہا ہے ۔ امام حرم نے زور دیکر کہا کہ حج کو سیاسی اکھاڑوں میں تبدیل کرنے سے روکنا سعودی عرب کا غیر متزلزل موقف ہے ۔ سعودی عر ب افکار و نظریات جماعتی رجحانات ، فرقہ وارانہ نظریات ، مسلکی اختلافات اور نظام ہائے اقتدار کے معاملات حج موسم میں چھیڑنے کی اجازت نہ دینے کا تہیہ کئے ہوئے ہے ۔ سعودی عرب نے یہ ٹھوس موقف اسلئے اختیار کر رکھا ہے تاکہ حج کو اس کے بنیادی مقاصد سے نہ ہٹایا جائے ۔ امام حرم نے کہا کہ سعودی عرب سیاسی اغراض کیلئے مشاعر مقدسہ میں مسلمانوں کے اجتماع اور عبادت کے موسم سے ناجائزفائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا ۔سعودی عرب نہیں چاہتا کہ لوگ اپنوں کے مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کے چکر ارض مقدس میں چلائیں ۔ مقدس فرض اس قسم کے تمام مقا صد و اغراض سے پاک و بالا ہے ۔ امام حرم نے انتباہ دیا کہ حج شعائر کو سیاسی شکل دینے سے امت مسلمہ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ امت مسلمہ حالات ، اختلافات اور تنازعات کے تناظر میں سعودی موقف کی تا ئید کر رہی ہے ۔ سعودی عرب کو ضیوف الرحما ن کی سلامتی ، خدمت اور نگہداشت کا فرض تفویض ہے ۔اس حوالے سے وہ سعودی عرب ، اس کے عوام ، مقیم غیر ملکیوں ، عبادت ، حج ، عمرہ اور زیارت کیلئے آنیوالوں کی سلامتی کیلئے مطلوب تمام اقدامات کا پابند ہے ۔ سعودی عرب ایمانی ماحول کو مقدر کرنے یا نجی مفادات کو زک پہنچانے یا مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنیوالے کسی بھی تصرف کی اجازت نہیں دے گا۔امام حرم نے کہا کہ سب لوگ ضیوف الرحمان کو پیش کی جانیوالی سعودی خدمات از خود دیکھ سکتے ہیں لہٰذا ضیوف الرحمان ارض مقدس میں خود کو عبادت کیلئے یکسو رکھیں اور یہاں قیام کے ایک ایک لمحہ سے فائدہ اٹھائیں ۔ دوسری جانب مسجد نبوی شریف کے امام و خطیب شیخ صلاح البدیر نے زائرین کو جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے فریب میں نہ آئیں ۔ یہاں کی زندگی چند روزہ ہے ۔ حقیقی زندگی آخرت کی ہے ۔ یہاں کی نعمتیں بہت جلد فنا ہو جائیں گی۔شیخ البدیر نے کہا کہ قابل مبارکباد ہیں وہ لوگ جو عبرت و نصیحت سے کام لیتے ہیں ۔ دنیا کے جھانسے میں نہیں آتے ۔ برے لوگوں کی صحبت سے بچتے ہیں ۔

شیئر: