Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر بنتن نے حج ٹرمینل کا دورہ کیا

مدینہ منورہ -------سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل پر ضیوف الرحمان کی خدمت کرنیوالے سرکاری اداروں کی تیاریاں دیکھنے کیلئے دورہ کیا ۔ انہوں نے یونائٹیڈ ایجنٹس ، بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ ، استقبالیہ پروگرام نافذ کرنیوالے اداروں کے دفاتر کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ضیوف الرحمان کو مطلوبہ خدمات معیاری شکل میں پیش کریں ۔ حجاج کے انتظار کا وقفہ کم کریں ۔ وزیر حج نے عازمین سے بسوں میں جاکر ملاقات کی ۔ امیگریشن کے دوران ان سے ملے اور انہیں حج کی سعادت حاصل ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔

شیئر: