Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ آور اشیاء کی ویب سائٹ کے قیام پر قید و جرمانے کی سزا

ریاض۔۔۔۔انسداد منشیات کی قومی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ نشہ آور اشیاء کے لین دین میں آسانی پیدا کرنے کیلئے خصوصی ویب سائٹ کا قیام یا اس کا پروپیگنڈہ کرنا قانوناً جرم ہے، اس کی سزا قید و جرمانہ ہے۔ کمیٹی نے اپنے انتباہ میں واضح کیا ہے کہ نشہ آور اشیاء کے دھندے کیلئے ویب سائٹ کا قیام یا نشہ آور اشیاء کی مارکیٹنگ یا اس کے استعمال کی طریقوں کی تشریح یا اسے حاصل کرنے کیلئے سہولتوں کی تشہیر پر 5برس قید ہوگی اور جرمانہ بھی کیا جائیگا۔

شیئر: