Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی نئی تجارتی پابندیاں

نیو یارک۔۔۔۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ پابندیاں شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات پر عائد کی گئی ہیں۔ نئی پابندیوں کا بل امریکا کی جانب سے پیش کیا گیا، جسے سکیورٹی کونسل نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ بل کے تحت شمالی کوریا سے کوئلے سمیت دیگر معدنیات کی برآمدات پر پابندی ہو گی۔ پابندیوں کے باعث شمالی کوریا کو سالانہ ایک ارب ڈالر کا نقصان ہو گا۔ بل کے تحت شمالی کوریا کی 9 شخصیات اور 4 اداروں پربھی پابندی لگائی گئی۔ ان شخصیات اور اداروں کے اثاثے منجمد جبکہ سفر پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

شیئر: