Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر توانائی شوکمار کے گھر پر چھاپہ،300کروڑ روپے برآمد

بنگلور۔۔۔۔محکمہ انکم ٹیکس نے کرناٹک کے وزیر توانائی ڈی کے شوکمار کے گھر اور دیگر ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر300کروڑ روپے سے زائد غیر اعلانیہ آمدنی کا سراغ لگایا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس ذرائع نے بتایا کہ تقریباً100کروڑ روپے شو کمار اور اسکے خاندان کے انویسٹمنٹ ، جائداد ، زیورات اور نقد ی ہیں جبکہ 200کروڑ روپے زیورات ، اور شوکمار سے متعلق دیگر کمپنیوں کے ہیں۔ اس معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی صحیح رقم کا علم ہوسکے گا۔

شیئر: