Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں پاکستانی آم پیدا کرنے کی تیاری

استنبول ۔۔۔۔۔۔ ترکی پاکستان سے آم کے پودے درآمد کرے گا۔ استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر ترگت موسلو اولو نے بتایا کہ سیاحتی قصبے الانیہ میں اب آم پیدا کئے جائیں گے جس کے لئے پودے پاکستان سے منگوا ئے جائیں گے کیونکہ ہمارے علاقے میں اب لیموں اور مالٹوں کی پیداوار کاشت کاروں کے لیے سازگار نہیں رہی۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ آم ہماری معیشت اور کاشت کاروں کے لیے مفید اور منافع بخش کاروبار ثابت ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انقرہ میں پاکستانی آموں کی نمائش کی گئی اور حاضرین کو اس سے بنی شیریں سوغاتوں سے بھی متعارف کروایا گیا تھا ۔اس موقع پر سفیر پاکستان سہیل محمود نے حاضرین کو بتایا کہ پاکستان آموں کی پیداوار کے حساب سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے جنہیں57 ممالک میں برآمد بھی کیا جاتا ہے۔ پاکستانی آم اپنی اقسام و غذائیت و ذائقے کے اعتبار سے منفرد مقام کے حامل ہیں۔

شیئر: