Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالی وڈ میں زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے،صبا قمر

 
صبا قمر نے کہاہے کہ لالی وڈمیں زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے تاکہ معیاری فلمیں بنیں۔اپنے ایک انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے۔ فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ انکا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانا چاہئے کیونکہ جب سرمایہ زیادہ ہو گا توفلمیں بھی معیاری بنیں گی۔ 
 
 
 
 
 

شیئر: