Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے روزگار غیر ملکیوں کی تعداد میں 36فیصد اضافہ

 ریاض..... وزارت محنت و سماجی فروغ کے جاری کردہ اعدادوشمار نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ 3ماہ کے دوران سعودی عرب میں بے روزگار غیر ملکیوں کی تعداد 36فیصد بڑھ گئی۔ محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ مملکت میں بے روزگار سعودیوں کی تعداد 53.1 ہزار ہے۔ 2016 ءکی آخری سہ ماہی کے آخر میں انکی تعداد 39.1ہزار تھی۔تفصیلات کے مطابق مملکت میں بے روزگار سعودیوں کی تعداد 7لاکھ23ہزار ہے ۔ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران بے روزگار غیر ملکیوں کی تعدادمیں 14ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔مملکت میں 64 فیصد غیر ملکی بے روزگاروں کا تعلق مردوں اور 30فیصد کا خواتین سے ہے ۔ ان میں 70فیصد بی اے او ر ثانوی پاس ہیں۔ بے روزگاروں سے مراد 15برس اور اس سے زیادہ عمر کے وہ لوگ ہیں جنہوں نے جائزے کی تیاری سے 4ہفتے قبل سنجیدگی کے ساتھ ملازمت تلاش کی تھی اور ملازمت ملنے کی صورت میں اس کے تقاضے پورے کرسکتے تھے۔

شیئر: