Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این اے 120،کلثوم نواز الیکشن لڑیں گی

لاہور...این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ (ن) لیگ کی جانب سے حتمی مشاورت کے بعد کلثوم نواز کو این اے 120 کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی سینیٹر آصف کرمانی اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر نے جمع کرائے۔بعد ازاںمیڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ باہمی مشاورت سے بیگم کلثوم نوازکے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ حلقے میں بیگم کلثوم نواز کی فتح صاف دیکھ رہا ہوں ۔واضح رہے کہ حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آخری وقت ہفتہ کی شام 4 بجے تک ہے۔تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت5 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ امیدوار کاغذا ت نامزدگی25 اگست کو واپس لے سکیں گے۔ حتمی امیدواروں کی فہرست 26 اگست کو آویزاں کی جا ئے گی۔ پولنگ 17 ستمبر ہو گی۔

 

شیئر: