Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے عبرانی قلمی نسخے فروخت کردیئے

عدن .... حوثی باغیوں نے عبرانی زبان کے 15قدیم قلمی نسخے پیسے کمانے کیلئے فروخت کردیئے۔ اسے اپنی نوعیت کا بدترین جرم قرار دیا جارہا ہے۔یمن کے ذرائع ابلاغ نے واضح کیا کہ صنعاءشہر کے نوادر اسمگل کرنے والا گروہ محض اتفاقیہ طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ اس کے قبضے سے قدیم قلمی نسخے برآمد ہوئے۔ یہ چرم پر تحریر تھے۔عبرانی زبان میں تھے۔ گروہ کے قبضے سے متعدد مورتیاں اور 15سے زیادہ انتہائی اہم نوادر برآمد ہوئے ۔ یمن کے باہر اسمگل کئے جارہے تھے۔ گروہ کے پاس حوثی باغیوں کے کمانڈروں کی جانب سے تحریری اجازت نامے تھے۔ حوثیوں نے البرح سیمنٹ فیکٹری چوری کرنے کا بھی نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
 

شیئر: