Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ویلیوایڈڈ ٹیکس کا نفاذ جنوری سے ہوگا

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ یکم جنوری2018ءسے ہوگا۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ سے اشیاءکی قیمتوں میں 1.4فیصد اضافہ ہوگا۔ امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے ٹیکس نے کہا ہے کہ امارات میں ویلیوایڈڈ ٹیکس کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ اتھارٹی نے توقع ظاہر کی ہے کہ ٹیکس میں 350ہزار کمپنیاں شامل ہوں گی۔اسی طرح منتخب اشیاءپر ٹیکس کا نفاذ بھی 250 ہزار کمپنیوں پر لاگو ہوگا۔اتھارٹی نے واضح کیا کہ منتخب اشیاءپر ٹیکس کا نفاذ ستمبر سے ہوگا جس کے تحت سیگریٹ کی قیمت سو فیصد جبکہ انرجی اور سافٹ ڈرنکس کی قیمت میں50فیصد اضافہ ہوگا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: