Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون اور سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان میں کرکٹ بحال کرےگا،ڈین جونز

 سڈنی:آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون اور سری لنکن ٹیم کے دور ہ پاکستان سے یہاں بین الاقومی کرکٹ کے بند دروازے کھل جائیں گے اور میں خود بھی دونوں ٹیموں کے ساتھ پاکستان جاکر کمنٹری کرتے ہوئے خوشی محسوس کروں گا۔سابق آل راونڈر نے سری لنکن ٹیم کے لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے اور ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا۔ڈین جونز کا کہنا تھا کہ وہ موقع ان کےلئے نہایت پرمسرت ہوگا۔سابق آسٹریلوی کھلاڑی پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی کوچنگ سے اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن جیت چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں ٹیموں کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس حوالے سے وہ پر امید ہیں کہ اس سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ حال ہی میں ورلڈ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ان دوروں سے پاکستان میں کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا۔

شیئر: