Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب بھیجی جانے والی افرادی قوت میں کمی

اسلام آباد... رواں سال2017 ءکے ابتدائی 6 ماہ کے دوران صرف 17فیصد افرادی قوت سعودی عرب بھیجی گئی۔ امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو کی رپورٹ کے مطابق 2016ءکے دوران4 لاکھ 62ہزار598 افراد روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب گئے تھے ۔ رواں سال2017ءمیں جنوری تا جون کے دوران صرف77 ہزار600 افراد سعودی عرب میں روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جو گزشتہ سال 2016ءکے دوران سعودی عرب بھیجی گئی مجموعی افرادی قوت کا صرف17فیصد بنتا ہے۔ افرادی قوت کو سعودی عرب اور دیگرخلیجی ممالک میں روزگار کے کم مواقع دستیاب ہونے کے باعث ترسیلات زر میں بھی کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران سعودی عرب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی شرح میں8.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ریاستوں میں روزگار کے حصول کے مواقع میں کمی کا بنیادی سبب تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث معاشی سست روی ہے۔

 

شیئر: