Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائب وزیر اعلیٰ بہار سشیل مودی کے قافلے پر حملہ

پٹنہ ۔۔۔۔بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی کے قافلے پر گزشتہ روز ویشالی ضلع کے راج پاکرتھانہ علاقے میں پتھراؤ کرنے کے الزام میں راشٹریہ جنتا دل کے 6مشتبہ کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راجا پاکر کے ایک اسسٹنٹ انسپکٹر کے بیان پر نائب وزیر اعلیٰ کے قافلے پر حملہ کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے جس میں 9افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ 100نامعلوم افراد کو ملزم ٹھہرایا گیا۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔

شیئر: