Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناشتہ کیوں اہم؟

لندن .... ناشتہ کیوں اہم تصور کیا جاتا ہے۔ ایک نئی جائزہ رپورٹ کے مطابق ناشتہ نہ کرنے والے بچوں کی ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں اور انکے دماغ دوسروں کی نسبت چھوٹے ہوتے ہیں اور زندگی بھر انہیں خوراک جسم میں جذب کرنے (میٹابولزم) کی صلاحیت سے محرومی کا سامنا ہوتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ بہتر نشوونما کیلئے کسی بھی بچے یا جوان کیلئے ناشتہ بیحد ضروری ہے۔ جب بچے ناشتہ نہیں کرتے تو ان میں آئرن، کیلشیئم اور آیوڈین کی کمی ہوتی ہے جس سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انکا دماغ بھی تیزی سے کام نہیں کرتا۔ ماہرین خوراک برسوں سے کہتے چلے آرہے ہیں کہ کسی بھی بچے اور حتی کہ نوجوانوں کیلئے بھی ناشتہ انتہائی اہم ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ ناشتہ دن بھر کے کھانے سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ جو لوگ ناشتہ نہیں کرتے وہ بیماریوں کو دعوت دیتے ہیں۔

شیئر: