Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گرد تنظیم سے وابستہ دو شدت پسند گرفتار

طائف: طائف میں دہشت گرد تنظیم سے وابستہ دو شدت پسند شہری گرفتار ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ کرنے بعد دنوں شدت پسندوں نے خود کو حوالے کردیا۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب طائف کے رہائشی کے شہری نے سیکیورٹی فورسز کو اطلاع دی کہ اس کے دو بیٹے دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہیں اور گھر میں اسلحہ رکھا ہوا ہے۔ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے گھر کو گھیرے میں لے لیا اور شدت پسندوں سے خود کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس پر شدت پسندوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائر کھول دیا۔ کم وبیش دو گھنٹے تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد شدت پسندوں نے خود کو حوالے کردیا۔اطلاع کے مطابق ان کے قبضے سے متعدد اسلحہ، گولیاں، دھماکہ خیز مواد اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا ہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: