Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ٹیسٹ: اظہر کی ناٹ آوٹ ٹرپل سنچری

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن اظہر علی ٹرپل سنچری بنانے کے بعدگراونڈ میں موجود شائقین کو سلام کررہے ہیں۔
پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن سمیع اسلم شاٹ کھیلتے ہوئے۔
دبئی ..... پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کے اظہر علی نے ٹرپل سنچری بناکر دنیا کے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوسرے دن پاکستانی ٹیم نے 579رنز3 کھلاڑی آوٹ پر اننگز ڈیکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ دوسرے دن کی خاص بات اظہر علی کی ٹرپل سنچری تھی۔میچ کے اختتام تک ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 22اوورز کا میچ کھیلا اور اس نے 69رنز بناتے ہوئے ایک وکٹ کا نقصان اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اظہرعلی کی شاندار ٹرپل سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 3 وکٹوں پر579 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی۔اظہر علی ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے 4ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا، 302رنز کیساتھ ناٹ آوٹ، گلابی گیند اور مصنوعی روشنی اظہر کو راس آگئی۔ دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کااسکور ایک وکٹ پر 279 رنز تھا۔ اظہرعلی 146 اور اسد شفیق 33 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔ اظہرعلی اور اسد شفیق نے بہترین بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور اس دوران اظہرعلی اپنے 150 اور اسد شفیق نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اظہرعلی اپنے ابتدائی 50 میچوں میں 11 سنچریاں بنانے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔ اس سے قبل عظیم بلے باز حنیف محمد اور یونس خان نے پہلے 50 میچوں میں 12 سنچریاں بنائی تھیں جبکہ محمد یوسف نے 11 سنچریاں بنائی تھیں۔
 

شیئر: