Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اچھے دن آئے بھی اور چلے بھی گئے؟چدمبرم

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے این ڈی اے کے دورحکومت میں بڑھتے ہوئے ٹرین حادثات کے سلسلے میں کہا ہے کہ کیا یہی اس کے اچھے دن کی تعریف ہے۔ چدمبرم نے وزیر اعظم نریندر مودی کے’’ اچھے دن‘‘ کے نعرے پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ اچھے دن آئے اور چلے بھی گئے لیکن شاید ہی کسی کو دکھائی دیئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے اچھے دن کے نعرے کی طرح نئے بھارت کی بات بھی دھوکہ ہے۔ انہوںنے اوتکل ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ٹرین حادثات میں اضافہ ہی موجودہ حکومت کے اچھے دن کی تعریف ہے؟یاد رہے کہ مئی2014ء سے ریل کرایوں میں 70فیصد اضافہ، 27ٹرین حادثات اور 259اموات ہوئیں ،کیا یہی ہیں اچھے دن؟کانگریس کے دوسرے رہنما کپل سبل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلٹ ٹرین چلانے کے بجائے عام لوگوں کی سلامتی کیلئے پٹریوں کی مرمت پر قیمتی وسائل خرچ کرکے ٹرین حادثات سے بچنا چاہئے۔

شیئر: