Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے کوئی امداد نہیں چا ہیے ،جنرل باجوہ

اسلام آباد... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بدھ کو امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ امریکہ سے کوئی مالی امداد نہیں چا ہئیے۔ امریکہ سے اعتماد اور اپنی قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں ۔پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لئے بہت کچھ کیا اور کرتے رہیں گے ۔ امن کے لئے افغانستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ اس کے بغیر یہ جنگ منطقی انجام تک نہیں پہنچائی جا سکتی۔ افغانستان میں امن پاکستان کے لئے ضروری ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ واشنگٹن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا معترف ہے۔افغان مسئلے کے حل میں اسلام آباد کی مدد اور تعاون کے خواہاں ہیں۔

 

شیئر: