Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی،ترجمان

اسلام آباد... ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ امریکی الزامات پر عجلت میں جواب دینے کی ضرورت نہیں تھی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی الزامات کو مسترد کیا ہے۔افغانستان میں ہمارے سب سے زیادہ مفادات ہیں۔دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائی کی ہے۔ اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی مفاد میں جاری رہے گی ۔دفتر خارجہ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ وزیرخارجہ خطے کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے لیکن دورہ امر یکہ کا شیڈول ابھی طے نہیں۔ترجمان نے کہاکہ کشمیری حریت رہنماوں کی غیر قانونی حراست اور ہندکی جانب سے کشمیر کی جغرافیائی ہیئت تبدیل کرنے پر تحفظات ہیں۔ ا یک سوال پرا نہو ں نے کہا کہ امریکی پالیسی پر جواب کے لئے کابینہ اجلاس میں بحث ہوئی۔عجلت میں جواب دینے کی ضرورت نہیں تھی ۔ترجمان نے کہا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث کرنل روہیت کی رہائی پر تشویش ہے ۔ہندوستانی انتہا پسند وہاں کے اداروں میں سرایت کر چکے ہیں۔آر ایس ایس و دیگر تنظیمیں عدلیہ کے فیصلوں پر بھی اثرانداز ہو رہی ہیں۔

 

شیئر: