Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40میڈیکل مشنوں کو مشاعر مقدسہ کے اسپتال دکھائے گئے

منیٰ ....سعودی وزارت صحت نے مختلف مسلم ممالک کے 40صحت مشنوں کے عہدیداروں کو مشاعر مقدسہ کے اسپتالوں کا دورہ کرایا۔ انہیں ضیوف الرحمن کی خدمت کیلئے کئے گئے صحت انتظامات سے متعارف کرایا گیا۔ امراضِ قلب کے مرکز اور کینسر کا علاج کرنے والے مرکز پر مشتمل میڈیکل سٹی دکھائی گئی۔مسلم ممالک کے صحت مشنز کے سربراہوں نے جدید ترین آلات اور شاندار انتظامات دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا اور سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر پاکستانی میڈیکل مشن کے نمائندے نے بھی تقریر کی۔
 

شیئر: