Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالی وڈ فلموں میں مشینی اداکار

ہالی وڈ .....   ہالی وڈ میں فلمسازوں نے اپنی آئندہ فلموں میں ذہین مشینوں کو استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ انہیں توقع ہے کہ 2045ء تک ایسی فلمیں تیار ہو جائیں گی جن کے کردار مشینی ذہن کے حامل ہوں گے جنہیں کمپیوٹرز بھی کہا جا سکتا ہے اور روبوٹ بھی ۔ مصنوعی ذہانت کی حامل یہ مشینیں ہر وہ کردار ادا کر سکیں گی جو انہیں دئیے جائیں گے ۔ اس طرح بڑے بڑے اداکاروں اور اسٹنٹ مین وغیرہ کو جو خطیر رقم دی جاتی ہے اس میں اچھی خاصی بچت ہو سکے گی ۔ انہیں دیکھنے والا یہی سمجھے گا یہ کردار اصلی انسانوں کے ہیں مشینوں کے نہیں ۔فلمسازوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی جلد ہی پوری دنیا میں سلور اسکرین پر حاوی ہو جائیگی ۔ 2045ء تک ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ تیار ہونیوالی فلموں میں اصلی انسان شازوناز ہی نظر آئے ۔ یہ رپورٹ ہالی وڈ رپورٹ میں چھپی ہے جس میں سائنس اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنیوالے اسٹیفن رجلس  کا انٹرویو اسی حوالے سے شامل کیا گیا ہے ۔

شیئر: