Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی:14ملین درہم چوری کرنے والا ایشیائی گروہ گرفتار

دبئی: دبئی پولیس رقوم لے جانے والی گاڑی کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار اور چوری ہونے والی رقم واپس کروانے میں کامیاب ہوگئی۔ گروہ کے افراد نے دبئی کے ایک نجی بینک کی رقم لے جانے والی گاڑی کو لوٹ لیا تھا اور14ملین درہم اڑانے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم واقعہ کے 12گھنٹے کے اندر دبئی پولیس نے نہ صرف گروہ کے تمام افراد کو گرفتار کرلیا بلکہ لوٹی جانے والی پوری رقم بازیاب کرلی۔ دبئی پولیس کے سربراہ جنرل عبد اللہ المری نے الامارات الیوم اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں رقوم لے جانے والی گاڑیوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث ان گاڑیوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کی تعداد 9ہے اور ان کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: