Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی حج مشن کا سربراہ اپنے میڈیا پر برس پڑا

مکہ مکرمہ.....ایرانی حج مشن کے عہدیدار علی قاضی عسکر نے واضح کیا ہے کہ ایرانی عازمین حج انتظامات سے مطمئن ہیں۔ حج مشن کے حوالے سے ایرانی میڈیا افواہیں پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے ایرانی عازمین کے ہمراہ آئے ہوئے مذہبی پیشواﺅں سے ملاقات کے موقع پر توجہ دلائی کہ بعض لوگ غلط تصورات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر ایرانی عوام میں خدشات پیدا کررہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری طلباءسے تعلق رکھنے والے چینلز عوام میں زہر افشانی کررہے ہیں۔ مثال کے طور پر چند روز قبل یہ افواہ پھیلا دی گئی کہ جدہ ایئرپورٹ پر بعض ایرانی خواتین کی توہین کی گئی۔ یہ واقعہ مکمل جھوٹ ہے۔ اس سے قبل 30ایرانی عازمین کی موت کی خبر اڑا دی گئی تھی جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ یہ بھی من گھڑت تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایام انتہائی اہم ہیں ۔ ہمیں حج موسم خیر و عافیت کیساتھ مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی تاکہ ہمارے حاجی سکون و اطمینان کے ساتھ بسلامت ایران پہنچ جائیں۔
 

شیئر: