Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں کارروائی، 10 شدت پسندہلاک

 
کوئٹہ ..بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ جمعرات کی صبح ہرنائی کے پہاڑی سلسلے میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ 3 مشتبہ ٹھکانے بھی مسمار کر دیئے گئے۔ہلاک ہونے والے بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھے ۔14 اگست کوایف سی کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا، جس میں 8 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

شیئر: