Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیگم کلثوم نواز کی کامیاب سرجری

لندن ... سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے حلق کی کامیاب سرجری کر لی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے سے ان کی کیموتھراپی شروع کی جائے گی۔ سرجری کے بعد بیگم کلثوم نوز کو ابھی مزید اسپتال میں رکھا جائے گا۔ سرجری کے وقت نواز شریف سے اسپتال رہے۔ نواز شریف گزشتہ روز ہی لندن پہنچے ہیں ۔ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز اور خاندان کے دیگر افرادپہلے ہی سے لندن میں موجود ہیں۔مریم نواز این اے 120میں بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ وہ بھی آئندہ چند دنوں میں والدہ کی عیادت کے لئے لندن جائیں گی۔

 

شیئر: