Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کیساتھ جامع مذاکرات چاہتے ہیں،اشرف غنی

کابل...افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کشیدہ تعلقات کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ جامع سیاسی مذاکرات پررضا مندی ظاہر کی ہے۔ خطے میں امن کے لئے ہر اقدام اٹھانے کو تیار ہیں افغان صدر نے عید الاضحیٰ پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ پر امن تعلقات ہمارا قومی ایجنڈا ہے۔ افغان صدر نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر کس طرح قائل کیا جاسکتا ہے کہ ایک مستحکم افغانستان، اسے اور اس خطے کو مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے عسکریت پسندوں پر ہتھیار ڈالنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ وہ امن عمل کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سب کی طرف امن کا ہاتھ بڑھا رہا ہوں۔ہمارے دروازے طالبان سمیت سب کے لئے کھلے ہیں لیکن کسی کی طاقت کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔

 

شیئر: