Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینظیر قتل کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

  اسلام آباد... بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کے وکیل نے فیصلہ چیلنج کیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ انسدادد ہشتگردی عدالت نے شواہد کو نظر انداز کیا۔ سنائی گئی سزا غیر قانونی ہے۔ فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 10 سال بعد کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔ 5 ملزمان کو بری اور سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ سابق پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد کو 17، 17 سال کی سزا دی گئی تھی۔

شیئر: