Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر معیاری کیک کھانے سے121 چینی طالبات کی حالت غیر

نانچائگ۔۔۔۔۔۔مشرقی چین میں 121 طالبات غیر معیاری کیک کھانے سے حالت غیر ہوگئی ،پولیس نے بیکری کو سیل کر کے عملے کے4 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ چین کے مشرقی صوبے نانچانگ میں تین سکولوں  کی طالبات نے قریبی بیکری سے کیک اور دیگر اشیاء کھائیں جن سے ان کی حالت غیر ہو گئی جنہیں فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ان کی خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔صوبائی وزیر خوراک نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ میں121 طالبات متاثر ہوئیںہیں تاہم اکثریت طالبات کو طبی امداد کے بعد گھر ریفر کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب پولیس نے  نے مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والی بیکری کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سیل کر دیا اور عملے کے 4 ارکان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

شیئر: