Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں،چین

  بیجنگ ...پاکستان اور چین نے دفاع اور علاقائی سلامتی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں ملکوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ افغان مسئلے کو سیاسی طورپر حل کرنا ہوگا ۔ چینی وزیر خارجہ نے کہاکہ بدلتی علاقائی، بین الاقوامی صورتحال میں پاکستان اور چین ساتھ کھڑے ہیں۔ خواجہ آصف نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ خطے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کاقیام پاکستان اورچین کے مفادمیں ہے۔پاکستان کی ترقی اوراستحکام کے لئے کےساتھ ہیں۔ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان اور چین خطے میں امن کے لئے مل کر کام کریں گے۔ دونوں ملک ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرتے رہیں گے۔دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اس موقع پر خواجہ آ صف نے کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔ افغانستان میں امن کے لئے چین کا کردار مثبت رہا ہے۔ پاکستان ہمسایہ ممالک کےساتھ برابری کی بنیادپرتعلقات چاہتاہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ خطے میں امن اورسلامتی کیلئے افغانستان میں امن اورسلامتی ناگزیر ہے۔ ہمارا موقف واضح ہے کہ افغان تنازع سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہونا چاہیے۔ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان اور چین مل کر افغان مسئلے کے سیاسی حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان دہشت گردی کے معاملے پر قریبی تعاون ہے۔پاکستان دہشت گردی ، انتہاپسندی اورعلیحدگی پسندی کے معاملے پر چین کے مضبوط موقف کی حمایت کرتا ہے۔

شیئر: