Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی مصیبت میں گھرے سبرت رائے

نئی دہلی۔۔۔۔۔سہارا گروپ کی مصیبتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔محکمہ انکم ٹیکس نے دعویٰ کیا کہ گروپ نے انبے ویلی پر 24.843کروڑ روپے کاٹیکس جمع نہیں کرایا ہے۔یہ دعویٰ ایسے وقت کیا گیا ہے جب ممبئی ہائیکورٹ انبے ویلی نیلام کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ایسے میں محکمہ انکم ٹیکس کا دعویٰ سہارا گروپ کیلئے نئی مصیبت کھڑی کرسکتا ہے۔سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کی طرف سے 5.092کروڑ روپے جمع نہ کرانے کی صورت میں پونے میں واقع اس جائداد کو نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ نے سہارگروپ کے سربراہ سبرت رائے کو 7ستمبر تک1500کروڑ روپے جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقررہ مدت میں اگرسہارا گروپ مذکورہ رقم ادا کردیتا ہے تو جائداد کی نیلامی کی کارروائی روکی جاسکتی ہے۔=

شیئر: