Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک منصوبوں سے 17 ہزار میگاواٹ بجلی ملے گی،سرتاج عزیز

اسلام آباد...ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان ایک دہائی سے توانائی بحران کا شکار ہے۔توانائی بحران نے معیشت کو نقصان اور عوام کی زندگی کو بری طرح طرح متاثر کیا۔ اضافی 20 ہزار میگا واٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ سی پیک سے 17 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ 2018تک 9 ہزار میگاواٹ سی پیک منصوبوںسے حاصل ہوںگے۔ دوسرے ذرائع سے3 ہزار میگا واٹ کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چینی کمپنیوں کے ساتھ توانائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ماضی میں تھرمل ذرائع سے مہنگی بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔درآمدی مہنگے ذرائع کے بجائے ایل این جی مکس اور ہائیڈرل سے سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ داسو اور بھاشا ڈیم پر کام شروع کردیا گیا ۔دونوں منصوبوں سے 9ہزار میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔پیداوار میں اضافے کے ساتھ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔ 

 

شیئر: