Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمین و پنشن یافتہ افراد کو تحفہ ،مہنگائی بھتہ میں اضافہ

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور افراط زر کے باعث اپنے ملازمین اور پنشن اہلکاروں کے مہنگائی بھتہ میں ایک فیصداضافہ کرکے 5فیصد کردیا ہے۔واضح ہوکہ مرکزی ملازمین کو ایک فیصد اضافی بھتہ دیا جائیگا فی الحال مرکزی ملازمین 4فیصد بونس وصول کررہے ہیں۔ یہ فیصلہ 50لاکھ ملازمین اور 61لاکھ پنشن یافتہ اہلکاروں کیلئے فائدہ مند ہوگا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔اس کے علاوہ کابینہ نے ادائیگی بل آف پے منٹ 2017کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری بھی دی۔ اس بل کی منظوری سے پرائیویٹ شعبہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔یکم جولائی سے بونس کی نئی شرح کا اطلاق ہوگا۔ اس اقدام سے مرکزی حکومت کے49.26لاکھ ملازمین اور 61.17لاکھ پنشن اہلکاروں کو فائدہ پہنچے گا۔یاد رہے کہ مرکزی ملازمین کی کم سے کم تنخواہ18ہزار روپے ہے ، جسے بڑھا کر حکومت 20ہزار روپے کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

شیئر: