اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے بعد اسلام آباد کے ایس ایس پی آپریشنز کو گرفتاری کے لئے مراسلہ جاری کردیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے نوٹس کے باجود پیش نہیں ہوئے، ا نہیں25ستمبر کوگرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ وارنٹ میں عمران خان کا بنی گالہ اور تحریک انصاف کا بلیوایریا آفس کا پتہ درج ہے۔ عمران خان کو ضمانت کے لئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے اور2شخصی ضمانتیں دینا ہونگی۔الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ۔ جس میں کہا گیا کہ عمران خان عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کی دفعہ 103 کے تحت توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔