Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیامسلمانوں کے سلسلے میں حکومت کا موقف واضح ہے۔ امیت شاہ

رانچی۔۔۔۔بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے سلسلے میں مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے اپنی پوزیشن واضح کردی ہے۔ انہوں نے آج یہا ں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ حکومت ہند ، روہنگیا مسلمانوں کو میانمار میں ہی ہر ممکن مدد فراہم کرائیگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اپوزیشن کمزور ہورہی ہے تو اسے مضبوط کرنے کا کام بی جے پی کا نہیں بلکہ وہ خوداپنی پوزیشن مستحکم بنائے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 3سال کی کارکردگی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس مدت میں ملک میں ذات پات ، اقرباء پروری اور منہ بھرائی کی سیاست کو اکھاڑ پھینکا گیا ہے اور یوگا کے ذریعے ہندوستانی ثقافت کو دنیا بھر میں متعارف کرایاگیا ۔

شیئر: