Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

کابل ۔۔۔افغانستان کے شہر خوست میں اتوار کو موبائل فون مارکیٹ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ خوست کی مقامی پولیس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد موبائل فون مارکیٹ میں خریداری کیلئے موجود تھی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا  جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہیں۔

شیئر: